23 دسمبر، 2025، 11:57 AM

ایران اور جارجیا کے درمیان دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدر پزشکیان

ایران اور جارجیا کے درمیان دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں جارجیا کے لیے نامزد نئے ایرانی سفیر علی موجانی سے ملاقات میں قفقاز کے خطے کو ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک اہم مواصلاتی راستہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں جارجیا کے لیے ایران کے نئے نامزد کردہ سفیر سے ملاقات کے دوران صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور جارجیا کے درمیان ٹرانزٹ-اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ مذاکرات کی مضبوطی پر زور دیا۔

انہوں نے نئی علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں میں قفقاز کے اسٹریٹجک کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں یہ خطہ ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم مواصلاتی راستوں میں سے ایک ہے۔

صدر پزشکیان نے جارجیا سمیت اس خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور باہمی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران اور جارجیا کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان روابط کو قوموں کے درمیان باہمی تعامل کا حصہ اور پائیدار تعاون کی توسیع کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

جارجیا کے لیے ایران کے نو منتخب سفیر علی موجانی نے اس موقع پر اپنے مشن کے اہداف، منصوبوں اور ترجیحات کی وضاحت کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ قفقاز کے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کو بہتر بنانے اور اس ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

News ID 1937246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha